حیدرآباد

حیدرآباد: ٹریفک چالانوں کی تعداد میں اضافہ

شہر حیدرآباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے پولیس نے سخت رویہ اختیار کیا ہے۔ 2023 کے مقابلہ 2024 میں ٹریفک چالانوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے پولیس نے سخت رویہ اختیار کیا ہے۔ 2023 کے مقابلہ 2024 میں ٹریفک چالانوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
سنتوش نگر پارک کے مسائل حل کیے جائیں: آواز کمیٹی
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد


حکام کے مطابق، 2024 میں ہیلمٹ نہ پہننے کے باعث 25.5 لاکھ چالان کیے گئے۔


اسی طرح موبائل فون استعمال کرتے ہوئے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوئی، جس کے تحت 86,048 افراد کو چالان کیا گیا۔


2023 میں ٹریفک چالانوں کی تعداد 19.1 لاکھ رہی، جب کہ 2024 میں اس تعداد میں زبردست اضافہ ہوا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2024 میں حیدرآباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔


اسی طرح موبائل فون استعمال کرتے ہوئے ڈرائیونگ پر 2023 میں 57,866 چالان کیے گئے۔


سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے 22,300 کیس درج ہوئے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کو سرپٹ دوڑانے کے 30 کیسس بھی درج کیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو قوانین کی پابندی کرنی چاہیے، بصورتِ دیگر سخت کارروائی جاری رہے گی۔