حیدرآباد
ٹرینڈنگ

حائیڈرا نے مادھاپور اور میڑچل ملکاجگیری میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا (ویڈیو وائرل)

انہدامی کارروائی کے دوران، ایک دل دہلا دینے والا منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک متاثرہ خاتون نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے گھر کو مسمار ہوتے دیکھ کر غم و غصہ کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: شہر میں حائیڈرا کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ ترین کارروائی میں مادھاپور لائم پانڈ اور میڑچل ملکاجگیری کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ اس دوران ملم پیٹ کٹوا جھیل کے ایف ٹی ایل اور بفر زون میں تعمیر شدہ لکشمی سری نواسا کنسٹرکشن کے گھروں کو منہدم کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرت شاہ قلی بہادرؒ کلثوم پورہ پر کی جارہی غیرقانونی تعمیرات

انہدامی کارروائی کے دوران، ایک دل دہلا دینے والا منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک متاثرہ خاتون نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے گھر کو مسمار ہوتے دیکھ کر غم و غصہ کا اظہار کیا۔

 خاتون نے روتے ہوئے کہا، "آپ ہمارے پیٹ پر لات مارنے کے لیے ہمارا گھر گرا رہے ہیں۔” انہوں نے حکومت کے اس اقدام کو ناانصافی قرار دیا اور کہا کہ برسوں کی محنت سے بنایا گیا گھر تباہ ہو رہا ہے۔

کارروائی کے دوران علاقہ میں پولیس کی بھاری فورس تعینات رہی تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔ متاثرین نے حکومت اور مقامی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور اسے غیر منصفانہ قرار دیا۔

a3w
a3w