حیدرآباد
طوفان منڈوس کااثر، حیدرآباد میں بارش
محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ 14دسمبر تک اسی طرح کی صورتحال برقراررہے گی۔اسی دوران آندھراپردیش جہاں پر اس طوفان کی تباہی دیکھی جارہی ہے کا اثر اُس ریاست کے کئی مقامات پردیکھاگیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں منڈوس طوفان کے زیراثر بارش کاسلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے ساتھ ساتھ جنوبی تلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں کل رات سے ہی بارش ہورہی ہے اور بارش کے بعد سردی کی لہر میں اچانک مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
بارش کے سبب درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے۔ریاست کے کئی مقامات پر کہر کی گھنی چادر دیکھی جارہی ہے۔بارش اور کہر کی وجہ سے راستہ صاف دکھائی نہیں دے رہا ہے اورگاڑی سواروں کو ہیڈلائٹس کھول کر گاڑیاں چلانے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ 14دسمبر تک اسی طرح کی صورتحال برقراررہے گی۔اسی دوران آندھراپردیش جہاں پر اس طوفان کی تباہی دیکھی جارہی ہے کا اثر اُس ریاست کے کئی مقامات پردیکھاگیا۔