تلنگانہ

تلنگانہ میں برقی طلب وکھپت میں اضافہ

گزشتہ چندہفتوں کے دوران ریاست کے کئی مقامات پر دن کا درج حرارت 40ڈگری سلسیس سے متجاوز ہونے کے سبب تلنگانہ میں برقی کے استعمال میں اضافہ ہواہے۔

حیدرآباد: گزشتہ چندہفتوں کے دوران ریاست کے کئی مقامات پر دن کا درج حرارت 40ڈگری سلسیس سے متجاوز ہونے کے سبب تلنگانہ میں برقی کے استعمال میں اضافہ ہواہے۔

متعلقہ خبریں
آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15ہزار روپے الاونس دینے کا مطالبہ
ایل ایف ایل ہیڈماسٹر کے لئے تمام میڈیم کے اساتذہ کو موقع دینے کا مطالبہ
مالیگاوں بم دھماکہ کیس: میڈیا پر امتناع عائد کرنے کرنل پروہت کامطالبہ

خصوصیت کے ساتھ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں برقی کی کھپت میں اضافہ درج کیاگیاہے۔

ریاست میں جمعہ کے روزبرقی کی طلب 200.492 ملین یونٹ درج کی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی دن برقی کی مانگ 177.756 ملین یونٹ تھی۔ ریاست بالخصوص شہر حیدرآباد میں گھریلوصارفین کی جانب سے برقی کی کھپت میں اضافہ ہواہے۔کیونکہ مئی سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ 10دنوں کے دوران برقی کی طلب 176.754 ملین یونٹ سے بڑھ کر 200.492 ملین یونٹ ہوگئی۔

یہ حقیقت ہے کہ مئی کے اوائل میں برقی طلب صرف 136.894 ملین یونٹ تھی مگر ہر ہفتہ جوں جوں درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا گیا برقی کی طلب بھی بڑھتی گئی۔

عہدیداروں کا ماننا ہے کہ ریاست میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے برقی کی طلب اور کھپت میں بھی اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ خریف سیزن میں برقی کی طلب 300ملین یونٹ سے تجاوز کرجائے گی۔