کھمم میں درجہ حرارت 42ڈگری درج
ضلع میں دو دن پہلے درجہ حرارت جو 39 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تھا، میں اچانک اضافہ ہوگیا اور یہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک جا پہنچا گیا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت ضلع کے جلورپاڈو میں 42.8 ڈگری، مانگنور میں 42.9 ڈگری،کوتہ گوڑم میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے بشمول اضلاع میں دھوپ کی شدت بڑھتی جارہی ہے اور درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاجارہا ہے۔متحدہ کھمم ضلع میں اپریل کے آغاز سے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا تھا تاہم پچھلے دو دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ضلع میں دو دن پہلے درجہ حرارت جو 39 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تھا، میں اچانک اضافہ ہوگیا اور یہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک جا پہنچا گیا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت ضلع کے جلورپاڈو میں 42.8 ڈگری، مانگنور میں 42.9 ڈگری،کوتہ گوڑم میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرپردیش میں کئی علاقوں میں آئندہ چار دنوں تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ گرم ہواؤں اور درجہ حرارت میں اضافہ سے عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
شہریوں نے شکایت کی ہے کہ رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے مغربی حصوں اور شمالی سمت سے آرہی گرم ہواؤں کے سبب دونوں تلگو ریاستوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔