مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 10 جولائی کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

1856۔ وائی فائی کے بانی امریکی سربائی سائنس داں نکولا ٹیسلا کا جنم ہوا۔

حیدرآباد: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 10 جولائی کی اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
ویراٹ کو دوبارہ ٹسٹ کپتان بنانا چاہئے: سابق کپتان
روہت میری توقعات پر پورا نہیں اترے : گواسکر
سوریہ کمار آرسی بی کے گیندبازوں کے ساتھ کھیل رہے تھے: سنیل گواسکر
ہم ہربار وہی غلطی دہراتے ہیں:گواسکر

988۔لیفی ندی کے ساحل پر ڈبلن شہر قائم ہوا۔

1652۔انگلینڈ نے ہالینڈ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1778۔فرانس کے حکمراں لوئی سولہویں نے انگلینڈ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1800۔ہندوستان کی انگریز سرکار نے برصغیر میں اردو، ہندی اور دیگر مقامی زبانوں کو فروغ دینے کیلئے فورڈولیم کالج قائم کیا۔

1806۔ویلر میں انگریزوں کے خلاف فوجی بغاوت کا پہلا واقعہ رونما ہوا۔

1832۔ امریکی صدر اے جیکسن نے دوسرے بینک کو دوبارہ سے حقوق دیئے جانے کے لئے ویٹو کیا۔

1856۔ وائی فائی کے بانی امریکی سربائی سائنس داں نکولا ٹیسلا کا جنم ہوا۔

1884۔ انگلینڈ کے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا گیا پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوا۔

1913۔یوروپی ملک رومانیہ نے بلغاریہ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1924۔ناروے کا دعوی ختم ہونے کے بعد ڈنمارک نے گرین لینڈ پر قبضہ کیا۔

1925۔مہر بابا نے اپنا 44 سالہ مون برت شروع کیا۔

1938۔ ہاورڈ ہیوز نے 91 گھنٹے طیارہ اڑانے کا ریکارڈ بنایا۔

1943۔امریکہ، برطانوی اور کناڈیائی فوج نے دوسری عالمی جنگ کے دوران سسلی جزیرے پر حملہ کیا۔

1947۔چین کے کینٹ کے علاقے میں دریا میں ٹرین گرنے سے 200 افراد ہلاک ہوئے۔

1947۔برطانیہ کے وزیراعظم کلیمینٹ ایٹلی نے محمد علی جناح کو پاکستان کا پہلا گورنر جنرل بنانے کی سفارش کی۔

1949۔ ہندوستان کے سرکردہ بلے باز سنیل گاواسکر کی ممبئی میں پیدائش ہوئی۔ ان کے نام 125 ٹسٹ میں 34 سنچریوں کے ساتھ 10122 رن ہیں۔ 108 ون ڈے میں انہوں نے 3092 رن بنائے۔

1951۔ معروف سیاستداں اور اترپردیش کے سابق وزیراعلی اور موجودہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی پیدائش ہوئی۔

1960۔بیلجئم نے اپنے فوجی کانگو روانہ کئے۔

1962۔جارجیا میں مظاہرے کے دوران مارٹن لوتھر کنگ گرفتار ہوئے۔

1965۔مدھیہ پردیش کے گوالیار میں خواتین کے پہلے این سی سی کالج کے آغاز ہوا۔

1973۔شمالی امریکہ براعظم میں کیریبین کے علاقے میں واقع ملک بہاماس نے انگلینڈ سے آزادی حاصل کی اور آئین اختیار کیا۔

1994۔نیپال کے وزیر اعظم گرجا پرساد کوئرالہ نے استعفی دیا۔

1995۔ میانمار کی جمہوریت حامی لیڈر آنگ سان سو کی کو تقریباً 6 برسوں کے بعد نظربندی سے آزاد کیا گیا۔

1997۔ فجی میں نئے آئین کی منظوری کے ساتھ ہندوستانی برادری کو سیاسی حقوق ملے۔

2006۔پاکستان کے ملتان میں طیارے کے حادثے میں 45 افراد ہلاک ہوئے۔

2013۔چین کے سچوان صوبے میں تودے گرنے سے 40 افراد ہلاک۔

2015۔بنگلہ دیش کے میمن سنگھ ضلع میں مفت کپڑے لینے کے دوران مچی بھگدڑ میں 23 افراد ہلاک ہوئے۔

a3w
a3w