جموں و کشمیر

ہند۔پاک وفود کے ساتھ غیر جانبدار ماہرین کا کل سے دورہ کشمیر

حکومت نے 17 جون سے 28 جون تک ہندوستان اور پاکستان کے وفود کے ساتھ غیر جانبدار ماہرین کے دورہ جموں وکشمیر کے پیش نظر 25 رابطہ عہدیداروں کی تقرری عمل میں لائی ہے۔

سری نگر: حکومت نے 17 جون سے 28 جون تک ہندوستان اور پاکستان کے وفود کے ساتھ غیر جانبدار ماہرین کے دورہ جموں وکشمیر کے پیش نظر 25 رابطہ عہدیداروں کی تقرری عمل میں لائی ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری ایک حکم نامہ میں تمام جے کے اے ایس عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ دورہ کے دوران فرائض اور ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ کے لئے بالترتیب منیجنگ ڈائرکٹر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے جموں اور سری نگر کے دفاتر میں رپورٹ کریں۔

ذرائع کے مطابق غیر جانبدار ماہرین‘یونین ٹریٹری کا یہ دورہ سندھ طاس معاہدہ کی دفعات کے تحت کر رہے ہیں۔

بتادیں کہ انڈس واٹر ٹریٹی (آئی ڈبلیو ٹی) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پانی کی تقسیم کا ایک معاہدہ ہے۔یہ معاہدہ عالمی بینک نے دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیوں میں دستیاب پانی استعمال کرنے کیا ہے۔

a3w
a3w