حیدرآباد

جعلی کرنسی ریاکٹ بے نقاب، 72لاکھ روپئے ضبط

کمشنرس ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم اور نامپلی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی دھوکہ بازوں کی 4 رکنی ٹولی کو بے نقاب کردیا۔

حیدرآباد: کمشنرس ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم اور نامپلی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی دھوکہ بازوں کی 4 رکنی ٹولی کو بے نقاب کردیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی کرنسی کی طباعت اور چلن کوعام کرنے پر 2افرادگرفتار
ویب سیریز سے متاثرہوکر جعلی کرنسی کی اشاعت وچلن کوعام کرنے پر 2 افراد گرفتار
بازار گھاٹ آتشزدگی سانحہ، اہم ملزم رمیش کمار گرفتار

ٹاسک فورس ٹیم کے بموجب ملزمین کی شناخت 30 سالہ کنہیا لال عرف جتن متوطن راجستھان، 24 سالہ رام اوتار شرما عرف موہن متوطن راجستھان، 26 سالہ بھرت کمار متوطن راجستھان اور 25 سالہ راما کشن شرما متوطن راجستھان کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ٹاسک فورس پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ملزمین نامپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں دھوکہ دہی و جرائم کے دو واقعات میں ملوث بتائے گئے ہیں۔ ان ملزمین کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

ان ملزمین کے قبضہ سے 72,50,000 روپئے ضبط کرلئے گئے۔ مذکورہ ملزمین نے لاکھوں روپئے کا دھوکہ دیا ہے۔

ملزمین 50 لاکھ روپئے کی جعلی کرنسی تیار کرتے ہوئے نامپلی میں واقع موتی وائن شاپ ریلوے اسٹیشن، نامپلی کو دھوکہ دیا ہے۔ ڈی سی پی ٹاسک فورس نارتھ زون بی رادھاکشن راؤ کی نگرانی میں انسپکٹر ٹی سریدھر ریڈی، سب انسپکٹر بی اشوک ریڈی، کے سریکانت، ایم اننتاچاری، اے اروند گوڑ اور ٹیم نے اس ریاکٹ کو بے نقاب کیا۔