شمالی بھارت
چھتیس گڑھ : ابتدائی رجحان میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ
چھتیس گڑھ میں ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ دکھائی دے رہا ہے۔

رائے پور : چھتیس گڑھ میں ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ دکھائی دے رہا ہے۔
ابھی تک، رجحانات میں، کانگریس 45 سیٹوں پر اور اہم اپوزیشن پارٹی بی جے پی 44 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جب کہ دیگر ایک سیٹ پر آگے ہیں۔
بی جے پی رائے پور میں چار میں سے تین سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جب کہ بستر ڈویژن کی 12 میں سے آٹھ سیٹوں پربی جے پی آگے ہے۔