ٹرمپ کے بیان پر ایرانی سفارت خانے کا سخت اور فوری ردعمل
امریکی صدر ٹرمپ کے آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے پر ایرانیوں کو روتا دیکھ کر حیرت ہونے اور یہ کہ وہ سمجھتے تھے کہ لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں یا یہ بناوٹی آنسو بھی ہو سکتے ہیں، کے بیان پر آرمینا میں ایرانی سفارت خانے کے ایکس پر لکھا کہ لوگوں کو قتل کیا جا سکتا ہے، نظریات کو نہیں۔
تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے پر ایرانیوں کو روتا دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا تھا، اس پر آرمینیا میں ایران کے سفارت خانے نے سخت ردِ عمل دیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے پر ایرانیوں کو روتا دیکھ کر حیرت ہونے اور یہ کہ وہ سمجھتے تھے کہ لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں یا یہ بناوٹی آنسو بھی ہو سکتے ہیں، کے بیان پر آرمینا میں ایرانی سفارت خانے کے ایکس پر لکھا کہ لوگوں کو قتل کیا جا سکتا ہے، نظریات کو نہیں۔
سفارت خانے کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو قتل صرف ایک عطر کی شیشی توڑنے کے مترادف ہے جس کی خوشبو ہر طرف پھیل گئی ہے۔ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ میں کہا گیا ’’تمھارے پاس نہ تہذیب ہے، نہ تاریخ، نہ ہی عزت و وقار۔‘‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت علی خامنہ ای کے جنازے پر ایرانیوں کو روتا دیکھ کر حیران رہ گئے، انھوں نے کہا میرا خیال تھا کہ ایرانی لوگ علی خامنہ ای سے نفرت کرتے ہیں۔
علی خامنہ ای کے جنازے میں ایرانی قیادت کو نشانہ بنا سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں کریں گے، ٹرمپ
ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا چاہے تو اس موقع پر جمع تمام ایرانی قیادت کو ایک ہی بار میں ختم کر سکتے ہیں لیکن ایسا اس لیے نہیں کریں گے کہ پھر مذاکرات کے لیے کوئی نہیں بچے گا۔
واضح رہے کہ آج شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کا اجتماع ہوا، جنازہ گاہ سے لے کر تہران کی شاہراہوں تک عوام کی بڑی تعداد موجود رہی، سوگوار اپنے قائد کو اشک بار آنکھوں سے رخصت کرنے کے لیے جمع ہوئے، آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے ان کے اہلِ خانہ کی میتیں تہران میں عوامی دیدار کے لیے رکھی گئیں تھیں۔
کل بہ روز پیر جنازے کا جلوس تہران سے قم جائے گا، تدفین سے پہلے ایت اللہ علی خامنہ ای کی میت عراق کے شہر نجف اور کربلا بھی لے جائی جائے گی، 9 جولائی کو آیت اللہ خامنہ ای کو ان کے آبائی شہر مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔