مشرق وسطیٰ

ایران کی عرب ممالک کو سخت دھمکی ,اونٹوں کے دور میں واپس پہنچا دیں گے

ایرانی ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے خلیجی ممالک کو سخت ترین لہجے میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے انفرااسٹرکچر کا ایک ایک ٹکڑا تباہ کریں گے اور عربوں کو اونٹوں اور سینڈل کے دور میں واپس پہنچادیں گے

تہران :  ایران نے عربوں کو اونٹوں کے دور میں پہنچانے کی دھمکی دے دی اور کہا خطے کے انفرااسٹرکچر کا ایک ایک ٹکڑا ایسے تباہ کریں گے، جیسے کبھی اسکا کوئی وجود ہی نہ تھا۔

ایرانی مسلح افواج کے کلیدی کمانڈ سینٹر ‘خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز’ نے امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک کو اب تک کی سخت ترین وارننگ جاری کردی۔ ایرانی عسکری حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایرانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی جرات کی تو جواب میں پورے خطے کا انفراسٹرکچر اس طرح مٹا دیا جائے گا جیسے اس کا کبھی وجود ہی نہ تھا۔

ایرانی ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے خلیجی ممالک کو سخت ترین لہجے میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے انفرااسٹرکچر کا ایک ایک ٹکڑا تباہ کریں گے اور عربوں کو اونٹوں اور سینڈل کے دور میں واپس پہنچادیں گے۔ ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ اب تک ایرانی تحمل کی وجہ سے خلیجی ممالک کا جو انفراسٹرکچر محفوظ رہا ہے، اب اس کی بقا کا کوئی امکان نہیں رہے گا۔

انہوں نے خلیجِ ہرمز میں امریکی مداخلت کو ایران کی ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں خطے کے کونے کونے میں تباہی پھیلا دی جائے گی۔
دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے بھی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی سرحدوں پر حملے جاری رہے تو یہ جنگ محض موجودہ محاذوں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ نئے علاقوں اور نئے بین الاقوامی محاذوں تک پھیل جائے گی۔

جنرل محمد اکرمینیا نے زور دیتے ہوئے کہا: "ایران نے ہمیشہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کے فروغ کی کوشش کی ہے، لیکن خطے سے باہر کی قوتیں اگر یہاں مداخلت کریں گی تو انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا، دشمن کو ہماری سلامتی کا احترام کرنا ہوگا۔”