تلنگانہ

ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے کلکٹرس کو تیار رہنے چیف سکریٹری تلنگانہ کا حکم

چیف سکریٹری تلنگانہ اے شنانتی کماری نے ریاست کے تمام ضلع کلکٹرس اور سرکاری مشنری کو مسلسل بارش کے دوران کسی بھی ناگہانی واقعہ کو رونماء ہونے سے روکنے کیلئے چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: چیف سکریٹری تلنگانہ اے شنانتی کماری نے ریاست کے تمام ضلع کلکٹرس اور سرکاری مشنری کو مسلسل بارش کے دوران کسی بھی ناگہانی واقعہ کو رونماء ہونے سے روکنے کیلئے چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں
ملک میں غیرمعلنہ ایمرجنسی نافذ ہے: عمر عبداللہ
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
اسکولس کی کشادگی کے پہلے دن بچوں میں نصابی کتب کی تقسیم کی ہدایت: شانتی کماری
کووڈ۔ 19 کی روک تھام کیلئے کاربی ویاکس ویکسین مفید
پرویز مشرف مرحوم کی اپیل پر جمعہ کو سماعت

سکریٹریٹ میں بارش سے رونما صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ48 گھنٹوں کے دوران زبردست بارش کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے حالات کا سامنا کرنے کیلئے سرکاری مشنری کو تیار رکھا گیا ہے۔ ورنگل، ملگ اور کتہ گڑم میں ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔

شہر حیدرآباد میں این ڈی آر ایف کے 40جوانوں کو خدمات پر مامور کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد میں 426 مانسون ایمرجنسی ٹیمس کو تیار رکھا گیا ہے۔

اسی طرح157 اسٹاٹک ٹیمس کو بھی خدمات کیلئے تیار رکھی گئی ہے۔ ایسے 339 مقامات جہاں بارش کا پانی جمع ہونے کا خطرہ ہے، وہاں امدادی ٹیمس کو تیار رکھا گیا ہے۔

شانتی کماری نے کہا کہ ابھی تک تالابوں اور کنٹوں کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ حکومت عوام کو موسمی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔

a3w
a3w