تعلیم و روزگار

آئی سیٹ نتائج کی اجرائی، تاریخ کا اعلان

تلنگانہ اسٹیٹ انٹیگرٹیڈ انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس آئی سیٹ 2023) کے نتائج 20 جون کو جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ انٹیگرٹیڈ انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس آئی سیٹ 2023) کے نتائج 20 جون کو جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

پریلمنری کلید 5 جون کو جاری کی جائے گی اگر اس کلید(Key) میں کوئی اعتراضات ہوتو 8 جون کی شام 5بجے تک کنوینر آئی سیٹ convener.icet@tsche.ac پر پیش کئے جاسکتے ہیں۔

امیدوار 5 جون سے اپنا سوالیہ پرچہ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

آئی سیٹ کیلئے جملہ 75,925 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایاتھا ان میں 93.38 فیصد امیدواروں نے ٹسٹ میں شرکت کی تھی۔ یہ ٹسٹ 26 اور 27 مئی کو جملہ 72 مراکز پر بیک وقت منعقد کیا گیا تھا۔

ریاست کے مختلف کالجوں میں ایم سی اے اور ایم بی اے کورسوں میں داخلوں کیلئے آئی سیٹ منعقد کیا گیا تھا۔