اسرائیل نے جبالیہ کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
اسرائیل مسلح افواج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جبالیہ کیمپ میں دو رہائشی عمارتوں کے انہدام اور کثیر تعداد میں شہری اموات کا سبب بننے والا حملہ ہم نے کیا ہے۔
تل ابیب: اسرائیل کی فوج نے زیرِ محاصرہ غزّہ کی پٹّی میں واقع اور گنجان شہری آبادی کے حامل جبالیہ کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اسرائیل مسلح افواج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جبالیہ کیمپ میں دو رہائشی عمارتوں کے انہدام اور کثیر تعداد میں شہری اموات کا سبب بننے والا حملہ ہم نے کیا ہے۔
ہاگاری نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج، غزّہ میں برّی داخلے کے بعد سے، حماس کے جنگی منتظم ابراہیم بیاری کو ہدف بنا رہی ہے۔فوجی ترجمان ہاگاری نے کہا ہے کہ اس حملے میں ہم نے کثیر تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
علاقے میں وسیع فوجی انفراسٹرکچر کی موجودگی کے باعث حملہ دیگر عمارتوں کے انہدام کا بھی سبب بنا ہے”۔ واضح رہے کہ غزّہ وزارت صحت نے کل جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔