اسرائیل کا امریکہ سے تل ابیب ائیرپورٹ خالی کرنے کا مطالبہ
اس کے علاوہ اسرائیل نے امریکہ سے بن گورین ائیرپورٹ پر فوجی طیاروں کی تعداد کم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ یاد رہے امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان طیاروں کی منتقلی پرسفارتکاری جاری ہے۔
تل ابیب: اسرائیل نے امریکہ سے تل ابیب ائیرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے امریکہ سے تل ابیب ائیرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے امریکہ سے مرکزی بن گورین ائیرپورٹ سے ایندھن بردارجہاز ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ امریکہ پہلے ہی بن گورین ائیرپورٹ سے 28 ایندھن بردار طیارے منتقل کرچکا ہے تاہم اسرائیل نے اب مزید 20 فوجی طیارے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ موسم گرما میں شہری پروازوں میں خلل کا خدشہ ہے، امریکی ایندھن بردار جہازوں نے مسافرپروازوں کی آمدورفت کو متاثر کیا ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے امریکہ سے بن گورین ائیرپورٹ پر فوجی طیاروں کی تعداد کم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ یاد رہے امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان طیاروں کی منتقلی پرسفارتکاری جاری ہے۔