امریکہ و کینیڈا

وائٹ ہاؤس کا کانگریس سے 87.6 ارب ڈالرز اضافی اخراجات کا مطالبہ

اس کے علاوہ 12 ارب ڈالرز خفیہ پروگراموں کی مد میں طلب کیے گئے ہیں، باقی رقم میں سے 11 ارب ڈالرز امریکی کسانوں اور تقریبا ڈیڑھ ارب ڈالرز وسطی افریقا میں پھیلی ایبولا کی وباء سے نمٹنے کے لیے مانگے گئے ہیں۔

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے محکمۂ جنگ کے لیے کانگریس سے 87.6 ارب ڈالرز کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس نے کانگریس کو خط لکھ ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کانگریس سے 87.6 ارب ڈالرز کی اضافی فنڈنگ منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس رقم میں سے زیادہ تر ایران کے خلاف جنگ میں فوری ضرورت کے عوامل پر خرچ کی جائے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق مجموعی رقم میں سے 67 ارب ڈالرز محکمۂ جنگ کے لیے مانگے گئے ہیں، 21 ارب ڈالرز اسلحہ لینے جبکہ 17٫3 ارب ڈالرز آپریشنل اخراجات کے لے طلب کیے گئے ہیں۔