مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے پاس غزہ کے باشندوں کو امداد پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی عذر نہیں :ترک وزیرخارجہ

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ اسرائیل کے پاس غزہ کی پٹی کے باشندوں کو امداد پہنچانے کی ہماری کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی عذر نہیں ہے۔

استنبول: ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ اسرائیل کے پاس غزہ کی پٹی کے باشندوں کو امداد پہنچانے کی ہماری کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی عذر نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر

اس صورت حال کے نتیجے میں ہم نے اس کے خلاف کئی نئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہمارے صدر کی طرف سے منظور کیے گئے یہ اقدامات فوری طور پر اور مراحل میں نافذ کیے جائیں گے اور اس وقت تک نافذ العمل رہیں گے جب اسرائیل مکمل جنگ بندی پر عمل درآمد کرے گا اور غزہ میں انسانی امداد کے بلا روک ٹوک داخلے کی اجازت دے گا۔

ترک وزیر خارجہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کن اقدامات کی بات کر رہے ہیں۔ سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر خونریز جنگ شروع کرنے کے بعد تل ابیب اور انقرہ کے درمیان سفارتی تنازعات بڑھ گئے ہیں۔

ترک صدر أردوغان اس سے قبل متعدد بار اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو "ٹھگ” اور "قاتل” قرار دے چکے ہیں۔