مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کا رہائشی اپارٹمنٹ تباہ،امدادی کارروائیاں جاری

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کیے گئے فضائی حملے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ اسپتال کی عمارت کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔


عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


رپورٹس کے مطابق صیہونی فورسز نے غزہ میں اسپتال کے قریب واقع علاقوں پر بھی حملے کیے، جس سے طبی سہولتوں کو نقصان پہنچا۔


ادھر گزشتہ روز غزہ میں ایک چیک پوائنٹ پر حملے میں 5 پولیس اہلکار اور ایک بچہ شہید ہو گئے تھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔


دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی لبنان میں بھی فضائی حملے کیے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں اسپتال کے قریب واقع علاقے پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 15 افراد شہید جبکہ طبی عملے کے 25 ارکان زخمی ہو گئے۔


ادھر لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایف پی وی ڈرونز کے ذریعے اسرائیل کے آئرن ڈوم دفاعی نظام کے چار لانچرز کو نشانہ بنایا ہے۔