مشرق وسطیٰ

جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے، بچے اور خاتون سمیت 13 افراد جاں بحق

لبنانی حکام کے مطابق نبطیہ شہر پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 5 افراد جان سے گئے۔ حملے کے بعد علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری رہیں جبکہ متعدد مقامات کو شدید نقصان پہنچا۔

بیروت: جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں ایک بچہ، خاتون، فوجی اہلکار اور ریسکیو کارکن بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
یوکرین جنگ، 48 بچھڑے خاندانوں کو دوبارہ ملادیا گیا
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، بائیں بازو جماعتوں کا 7 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان


لبنانی حکام کے مطابق نبطیہ شہر پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 5 افراد جان سے گئے۔ حملے کے بعد علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری رہیں جبکہ متعدد مقامات کو شدید نقصان پہنچا۔


حکام نے بتایا کہ جبشیت کے قریب ایک اور حملے میں لبنانی فوج کے ایک اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔


اسی دوران بنتِ جبیل میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ایک بچے اور خاتون سمیت 4 شہری جاں بحق ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔


جنوبی لبنان میں حالیہ دنوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس اور کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔