مشرق وسطیٰ

اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ میں جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان

بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کی کوششوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی جاری ہے اور انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ ختم نہیں کریں گے، ایسا کیا تو حماس دوبارہ قوت پکڑ کر حملے شروع کر دے گی۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے اور غزہ میں ہونے والے تازہ حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش

اسرائیل فوج نے شمالی غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور حماس کے 10 مزاحمت کاروں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کی کوششوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی جاری ہے اور انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ ختم نہیں کریں گے، ایسا کیا تو حماس دوبارہ قوت پکڑ کر حملے شروع کر دے گی۔

دوسری جانب گزشتہ روز تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز سماعت زیر زمین بنکر میں قائم عدالت میں ہوئی، عدالت کے باہر اسرائیلیوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے نیتن یاہو کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔