ایشیاء

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم پر پابندی عائد كردی گئی

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد حکومت نے جماعت اسلامی اور اس کی طلبا تنظیم چھاترو شبرپر پابندی عائد کر دی۔

ڈهاكه: بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد حکومت نے جماعت اسلامی اور اس کی طلبا تنظیم چھاترو شبرپر پابندی عائد کر دی۔

متعلقہ خبریں
سنسربورڈ ’ہم دو ہمارے بارہ‘ فلم کی ریلیز پر روک لگائے : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف گرفتاری وارنٹ
شیخ حسینہ کے خلاف کیسس کی تعداد 155 ہوگئی
شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا ایک اور کیس درج
بنگلہ دیشی پولیس جوابی کارروائی کے خوف سے فیلڈ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت نے جماعت اسلامی کو عسکری و دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی لگائی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی اور اس کے طلبا ونگ کو حالیہ طلبا احتجاج میں تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق جماعت اسلامی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی پر پابندی کا فیصلہ گزشتہ دنوں 14 جماعتی حکومتی اتحاد کے اجلاس میں ہوا تھا۔جسے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں نے غیر قانونی، غیر آئینی اور ماورائے عدالت قدم قرار دیا۔

یاد رہے کہ سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف پچھلے ماہ طلبا نے احتجاج کیا تھا، طلبا مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 200 سے زیادہ مظاہرین جاں بحق ہوئے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 10 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔