حیدرآباد

کے کویتا نے کانگریس کومبارکباد دی

کویتا نے کہا کہ یہ ہمیں نہیں بھولنا چاہئے کہ اقتداریا اس کے بغیر ہم تلنگانہ عوام کے خدمت گذار ہیں۔آیئے ہم مل کر اپنی مادروطن کے لئے کام کریں۔انہوں نے پارٹی کے تمام کامیاب امیدواروں اور کانگریس کو مبارکباد پیش کی۔

حیدرآباد:بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے پارٹی کی شکست پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے سخت محنت کرنے والے پارٹی کیڈرکاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس ٹکٹ کے خواہشمندوں کا گاندھی بھون میں ہجوم۔ایک حلقہ سے کئی دعویدار
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
جی او 3 سے خواتین کے حقوق سلب کرنے کی کوشش: کویتا
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ

انہوں نے بطورخاص سوشیل میڈیا کے سرگرم تمام افراد کا شکریہ اداکیا جنہوں نے جدوجہد کی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں نہیں بھولنا چاہئے کہ اقتداریا اس کے بغیر ہم تلنگانہ عوام کے خدمت گذار ہیں۔آیئے ہم مل کر اپنی مادروطن کے لئے کام کریں۔انہوں نے پارٹی کے تمام کامیاب امیدواروں اور کانگریس کو مبارکباد پیش کی۔