کرناٹک

کمارا سوامی کی جیت، بیٹے کی ہار

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے خاندان کو اُس وقت دھکا لگا جب ان کا پوتا اور جنتادل ایس امیدوار نکھل کمارا سوامی‘ رام نگر سے ہار گیا۔

بنگلورو: سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے خاندان کو اُس وقت دھکا لگا جب ان کا پوتا اور جنتادل ایس امیدوار نکھل کمارا سوامی‘ رام نگر سے ہار گیا۔

متعلقہ خبریں
اداکار یش کا انتخابی مہم چلانے سے انکار
کمارا سوامی کی جمعہ کو ممتا بنرجی سے ملاقات

کانگریس امیدوار ایچ اے اقبال حسین نے اسے شکست دی۔ اقبال حسین کو 72,898 اور نکھل کو 61,692 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی امیدوار گوتم گوڑا صرف 10,870 ووٹ حاصل کرپایا۔

نکھل کمارا سوامی کی یہ دوسری شکست ہے۔ حلقہ رام نگر کی نمائندگی پہلے کمارا سوامی کی اہلیہ انیتا کمارا سوامی کرتی تھیں۔

صدر پردیش کانگریس ڈی کے شیوکمار نے رائے دہندوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی پارٹی کے امیدوار کو جتائیں کیونکہ نکھل کمارا سوامی کو مستقبل میں موقع ملے گا۔

ہار مانتے ہوئے ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہا کہ میں جیت اور ہار کو مساوی اسپرٹ سے قبول کرتا ہوں۔ ایچ ڈی کمارا سوامی نے بی جے پی کے سی پی یوگیشور کو ہراکر چناپٹنا سے جیت حاصل کی۔