حیدرآباد

کے سی آر کی عنقریب پارٹی ایم ایل سیز سے ملاقات

کے ٹی آر نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل آوری کیلئے بی آر ایس، کانگریس حکومت پر دباؤ بنائے رکھے گی۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ، پاٹی کے ایم ایل سیز سے بہت جلد ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل سیز سے ملاقات کے دوران قانون ساز کونسل میں پارٹی قائد کا انتخاب کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اس کے علاوہ اس مجوزہ اجلاس میں پارلیمنٹ انتخابات اور اس میں اراکین کونسل کا رول، پارٹی قائدین کے ساتھ رابطہ اور تعاون واشتراک کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے متعلق رہنمائی کی جائے گی۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ارکان کونسل، پارٹی کے لئے منہ اور کان کی طرح ہیں۔

 عوام کے مسائل سے واقفیت کیلئے انہیں کان اور پارٹی کے نظریات کو عوام میں لے جانے کے لئے انہیں منہ کا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل آوری کیلئے بی آر ایس، کانگریس حکومت پر دباؤ بنائے رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ انتخابات میں سہ رخی مقابلے کا امکان ہے اور بی آر ایس امیدواروں کی کامیابی کے امکانات زیادہ روشن ہیں۔