جنوبی بھارت

کیرالا کی میناکشی ایک دن کیلئے برٹش ہائی کمشنر بنیں(ویڈیو)

کیرالا میں کوچی کی میناکشی نائر بنگلورو میں ایک دن کے کیرالا اور کرناٹک میں برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر بن گئیں۔ انہیں ایک سفارت کار کی زندگی اور برٹین-ہندوستان شراکت داری کو دیکھنے کا منفرد تجربہ حاصل ہوا۔

کوچی (یو این آئی) کیرالا میں کوچی کی میناکشی نائر بنگلورو میں ایک دن کے کیرالا اور کرناٹک میں برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر بن گئیں۔ انہیں ایک سفارت کار کی زندگی اور برٹین-ہندوستان شراکت داری کو دیکھنے کا منفرد تجربہ حاصل ہوا۔

میناکشی کو یہ موقع انٹرنیشنل گرل چائلڈ ڈے پر ملا۔ برٹش ہائی کمیشن نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک دن کے لیے ایک لڑکی کو یہ موقع دیتاہے۔ اسی کے تحت 22 سالہ میناکشی نائر کو ایک سفارت کار کی زندگی کو سمجھنے کا موقع ملا۔

ہندوستان میں برٹش ہائی کمیشن نے 11 اکتوبر کو لڑکیوں کا عالمی دن منانے کے لیے 2017 سے ہر سال ‘ایک دن کے لئے ہائی کمشنر’ مقابلے کا انعقاد کیاجاتا ہے۔

نئی دہلی، ممبئی، کولکتہ اور چنئی میں برطانیہ کے سفارتی مشنس میں بھی بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔برٹین لڑکیوں کے ساتھ جڑنے اور تبدیلی میکرس اورمستقبل کے لیڈروں کے طورپر ان تک اپنی طاقت منتقل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

برطانیہ اور پوری دنیا میں خواتین اور لڑکیوں کی آزادی کا تحفظ اور فروغ دینا درست اور اسمارٹ کام ہے۔ یہ لچکدار معیشتوں اور مضبوط، آزاد معاشروں کی تعمیر کے لیے لازمی حصہ ہے۔اس سال، ہندوستان میں برطانوی ہائی کمیشن کو ملک بھرکی باصلاحیت نوجوان خواتین سے 140 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔

میناکشی ایک خواہش مند سرکاری ملازم ہیں اور ترووننت پورم میں نفسیات میں ماسٹر ڈگری بھی کررہی ہیں۔میٹنگ کے دوران میناکشی کو یہ دیکھنے کا موقع ملا کہ کس طرح عوامی پالیسی، انتظامیہ اور تعاون ایک ساتھ مل کر اچھی حکمرانی فراہم کرتے ہیں۔