بھارت

کھڑگے-راہل-پرینکا نے نیتا جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مسٹر گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا، "عظیم انقلابی، آزاد ہند فوج کے بانی، نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے عظیم آزادی پسند اور آزاد ہند فوج کے بانی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کچرا پارٹی:کے ٹی آر
یوپی پولیس کیلئے لا اینڈ آرڈر مذاق بن کر رہ گیا: پرینکا گاندھی
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

مسٹر کھڑگے نے کہا، ‘ ‘جئے ہند’ اور ‘تم مجھے خون دو، میں تمہیں آزادی دوں گا’ جیسے زبردست نعروں کے ذریعے ہم وطنوں میں حب الوطنی اور انقلاب کی لہر دوڑانے والے عظیم آزادی پسند، کانگریس کے سابق صدر اور ہمارے تحریک کا ذریعہ، نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔

مادر وطن کے تئیں ان کی محبت، لگن اور فرقہ پرستی کے خلاف ان کی شدید مخالفت، ہمیشہ ہم سب کو ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔‘‘

مسٹر گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا، "عظیم انقلابی، آزاد ہند فوج کے بانی، نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت۔

نیتا جی کی قیادت، ہمت، سماجی انصاف کے لیے ان کی جدوجہد، رواداری اور شمولیت کے لیے ان کا تعاون آج بھی ہر ہندوستانی کو متاثر کرتا ہے۔ مادرہند کے امر سپوت کو میرا سلام، جئے ہند۔

محترمہ واڈرا نے کہا، "ہندوستانی تحریک آزادی کے عظیم رہنما، آزاد ہند فوج کے بانی اور انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر، نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔

مہاتما گاندھی جی نے نیتا جی کو ‘دیش بھگتوں کا دیش بھگت’ کہا تھا۔ نیتا جی نے انقلاب، حب الوطنی اور قربانی کی اعلیٰ مثال پیش کی۔ ان کا تعاون اور ان کے خیالات نسلوں کو متاثر کرتے رہیں گے۔ جئے ہند۔”