مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

اسرائیلی درندگی میں اپنی ٹانگیں کھونے والا بچہ چلنا چاہتا ہے (ویڈیو)

ابراہیم ابو امشا نے اپنے بھتیجے کا ماتھا چومتے ہوئے بتایا کہ اسے کھلونا کاریں لا کر دی ہیں مگر وہ ان سے کھیلنے کی بجائے بستر سے اٹھ کر چلنا چاہتا ہے۔ وہ کئی بار تکرار کر چکا ہے کہ مجھے نیچے اتر کر چلنا ہے۔

غزہ: غزہ کے ایک ہاپسٹل میں زیرعلاج 4 سالہ احمد شبات اسرائیلی فضائی حملہ میں بری طرح سے زخمی ہے، اس کی دونوں ٹانگیں کاٹ دی گئی ہیں مگر وہ چلنا چاہتا ہے۔ احمد شبات کے والدین غزہ کی پٹی کے شمال مشرقی علاقہ میں بیت حنون پر ہونے والی اسرائیلی فضائی بمباری سے شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے

احمد شبات کے چچا ابراہیم ابو امشا اب اس بچہ کے سرپرست ہیں، انہوں نے بتایا ہے کہ اس کی حالت زار ناقابل بیان ہے، وہ ہر روز اپنے والدین کا پوچھتا ہے۔ابراہیم نے بتایا کہ ’ہم صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے کوشش کرتے ہیں کہ یہ سب کچھ بھول جائے اور اس کیفیت سے باہر آ جائے جو ابھی ناممکن ہے۔‘

ابو امشا نے بتایا کہ ’اسرائیلی فضائی حملہ اس قدر شدید تھا کہ پورا علاقہ ملبے کا ڈھیر بن گیا، ہمارے خاندان کے 17 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ احمد اور اس کا دو سالہ بھائی زندہ بچ گئے۔‘

اسرائیلی اخبار یدیوتھ اہرونوتھ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملہ سے قبل بیت حنون کے علاقے میں 52 ہزار افراد بستے تھے جہاں اب بمشکل ایک ہی عمارت قابل رہائش باقی ہے۔ غزہ کے جنوب میں واقع قصبے دیر البلا کے شہدا الاقصیٰ ہسپتال میں احمد شبات کی حالت نازک ہے اور اس وقت ڈاکٹر احمد زیان کی زیرنگرانی انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہے۔

ڈاکٹر احمد زیان نے بتایا کہ شدید زخمی ہونے کے باعث بچے کی دونوں ٹانگیں کاٹنا پڑی ہیں اب اس کے زندہ بچنے اور صحت یاب ہونے کی امید ہے۔ ابراہیم ابو امشا نے اپنے بھتیجے کا ماتھا چومتے ہوئے بتایا کہ اسے کھلونا کاریں لا کر دی ہیں مگر وہ ان سے کھیلنے کی بجائے بستر سے اٹھ کر چلنا چاہتا ہے۔ وہ کئی بار تکرار کر چکا ہے کہ مجھے نیچے اتر کر چلنا ہے تاہم ابھی اسے یہ اندازہ نہیں کہ اس کی دونوں ٹانگیں کاٹ دی گئی ہیں۔

a3w
a3w