کھیل

کے کے آر نے ممبئی انڈینز کو چار وکٹوں سے شکست دی

کیمرون گرین، سوربھ دوبے اور کارتک تیاگی (دو دو وکٹ) کی بہترین گیند بازی کے بعد منیش پانڈے اور رومن پاویل کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بدھ کے روز بارش سے متاثرہ مقابلے میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 65 ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو چار وکٹوں سے شکست دی۔

کولکتہ: کیمرون گرین، سوربھ دوبے اور کارتک تیاگی (دو دو وکٹ) کی بہترین گیند بازی کے بعد منیش پانڈے اور رومن پاویل کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بدھ کے روز بارش سے متاثرہ مقابلے میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 65 ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو چار وکٹوں سے شکست دی۔

متعلقہ خبریں
آئی پی ایل 2026 دس ہندوستانی کپتان، کس کے سر سجے گا جیت کا تاج
اب لوگ مجھے پہچاننے لگے ہیں: رنکو سنگھ
راشد خان نے پرپل کیاپ پر قبضہ جمالیا
سوریہ کمار آرسی بی کے گیندبازوں کے ساتھ کھیل رہے تھے: سنیل گواسکر
جوفرا آرچر کی جگہ کرس جارڈن ممبئی انڈینس میں شامل

148 رن کے ہدف کے تعاقب میں کولکتہ نائٹ رائڈر نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ پاور پلے کے اختتام تک ٹیم نے 2 وکٹ پر 51 رن بنائے، جبکہ 13 اوورز کے بعد اسکور 3 وکٹ پر 112 رن تک پہنچ گیا اور جیت کے لیے صرف 36 رن درکار رہ گئے۔

میچ کا آغاز تیز رہا، جہاں فن ایلن نے دیپک چاہر کے پہلے اوور میں دو چوکے لگائے، لیکن دیپک چاہر نے شاندار واپسی کرتے ہوئے انہیں بولڈ کر دیا۔ ایلن 5 گیندوں پر 8 رن بنا سکے۔ پہلے اوور کے بعد کولکتہ کا اسکور 10/1 رہا۔

اس کے بعد کپتان اجنکیا رہانے اور منیش پانڈے نے اننگز سنبھالی۔ جسپریت بمراہ کے اوور میں رہانے نے تین خوبصورت چوکے لگائے، جبکہ منیش پانڈے نے بھی جارحانہ انداز اپنایا۔ 4 اوورز کے بعد اسکور 31/1 ہو گیا۔

پاور پلے کے آخری اوور میں کاربن بوش نے اہم کامیابی دلاتے ہوئے رہانے کو 21 رن پر آؤٹ کیا۔ رہانے نے 17 گیندوں کی اننگز میں 4 چوکے لگائے۔ 6 اوورز کے بعد کولکتہ نائٹ رائڈر کا اسکور 51/2 رہا۔

بعد ازاں کیمرون گرین زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور کاربن بوش کی گیند پر صرف 4 رن بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اسی اوور میں روومین پاول نے چھکا اور چوکا لگا کر رن رفتار تیز کر دی۔

10 اوورز کے بعد کولکتہ نے 3 وکٹ پر 84 رن بنا لیے تھے۔ اس دوران روومین پاول کو ایک آسان کیچ پر زندگی بھی ملی، جب ڈیپ اسکوائر لیگ پر دو فیلڈرز آپس میں ٹکرا گئے اور گیند ان کے درمیان گر گئی۔

اس کے بعد منیش پانڈے اور روومین پاول نے ممبئی کے گیندبازوں پر دباؤ بڑھا دیا۔ ہاردک پانڈیا اور رگھو شرما کے اوورز میں دونوں بلے بازوں نے مسلسل چوکے لگائے۔ پاول نے کٹ اور پیڈل اسکوپ شاٹس سے شاندار باؤنڈریز حاصل کیں، جبکہ منیش پانڈے نے کور اور تھرڈ مین کی جانب دلکش شاٹس کھیلے۔

13 اوورز کے بعد کولکتہ نائٹ رائڈر کا اسکور 112/3 ہو گیا تھا۔ منیش پانڈے 43 اور روومین پاول 32 رن بنا کر کریز پر موجود تھے اور دونوں کے درمیان نصف سنچری شراکت مکمل ہوئی۔

جسپریت بمراہ نے ممبئی انڈینس کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے سیٹ بلے باز منیش پانڈے کو بولڈ کر دیا۔ 15ویں اوور کی آخری گیند پر بمراہ کی شاندار اِن سوئنگر نے کولکتہ نائٹ رائڈر کو بڑا جھٹکا دیا۔

آف اسٹمپ کے باہر گڈ لینتھ پر پڑنے والی گیند تیزی سے اندر آئی۔ منیش پانڈے بیک فٹ پر جا کر کٹ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں تھے، لیکن گیند بلے کو چکمہ دیتی ہوئی سیدھا اسٹمپس سے جا ٹکرائی۔ وکٹ حاصل کرتے ہی بمراہ نے زوردار جشن منایا۔

یہ پہلا موقع تھا جب جسپریت بمراہ نے ٹی-20 کرکٹ میں منیش پانڈے کو آؤٹ کیا۔ پانڈے نے 33 گیندوں پر 45 رن بنائے، جس میں 6 چوکے شامل تھے۔اللہ غضنفر نے ممبئی انڈینس کو ایک اور بڑی کامیابی دلاتے ہوئے خطرناک بلے باز روومین پاول کو پویلین واپس بھیج دیا۔ پاول 40 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

روومین پاول جارحانہ انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے اور تیزی سے میچ کولکتہ نائٹ رائڈر کی جانب لے جا رہے تھے، لیکن اللہ غضنفر نے اہم موقع پر ان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ پاول نے اپنی اننگز میں کئی دلکش شاٹس کھیلے اور ٹیم کے اسکور کو مضبوط پوزیشن تک پہنچایا۔ آخر میں کولکتہ کو جیت کے لئے 12 رن درکار تھے لیکن تجیسوی تیز رن بنانے کی کوشش میں خراب شاٹ کھیل کر کاربن بوش کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے جس سے ٹیم دباؤ میں آگئی وہ محض گیارہ رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ آخر میں جب ٹیم کو جیت کے لئے 8 رن کی ضرورت تھی تو رنکو کا ساتھ دینے انوکول رائے آئے ۔

رنکو سنگھ اور انکول نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔

ممبئی کی جانب سے سب سے زیادہ کاربن بوش نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ بمراہ ، غضنفر اور چاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل یہاں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری ممبئی انڈینز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے پاور پلے میں 41 کے اسکور تک اپنے ابتدائی چار وکٹ گنوا دیے۔ رائن ریکلٹن (چھ) اور نمن دھیر (صفر) کو تیسرے اوور میں کیمرون گرین نے آؤٹ کیا۔ اگلے اوور میں سوربھ دوبے نے روہت شرما (15) کو اپنا شکار بنا لیا۔ چھٹے اوور میں دوبے نے سوریکمار یادو (20) کو آؤٹ کر کے ممبئی کو مشکل میں ڈال دیا۔ اس کے بعد آٹھویں اوور میں بارش ہونے کی وجہ سے کھیل کو روکنا پڑا۔

ایسے وقت میں تلک ورما اور کپتان ہاردک پانڈیا نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 43 رن کی شراکت داری ہوئی۔ 14 ویں اوور میں کارتک تیاگی نے تلک ورما (20 رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ 16 ویں اوور میں سنیل نارائن نے ہاردک پانڈیا (26) کا شکار کر لیا۔ 17 ویں اوور میں ول جیکس (14) رن آؤٹ ہوئے۔ آخری اووروں میں دیپک چاہر اور کاربن بوش کی جوڑی نے آٹھویں وکٹ کے لیے 42 رن جوڑ کر ممبئی انڈینز کو لڑنے کے قابل اسکور تک پہنچا دیا۔ کاربن بوش نے 18 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 32 رن بنائے۔ دیپک چاہر (10) اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے کیمرون گرین، سوربھ دوبے اور کارتک تیاگی نے دو دو وکٹ لیے۔ سنیل نارائن نے چار اووروں میں محض 13 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔