صحتکرناٹک

9انجکشنس کے خلاف کرناٹک کے وزیرصحت کا انتباہ

کرناٹک کے وزیرصحت دنیش گنڈوراؤ نے کہا ہے کہ دیگرریاستوں میں تیارکردہ 9 انجکشنس حکومت کرناٹک کی لیباریٹریز میں اسٹرلیٹی ٹسٹ میں ناکام ہوگئے۔

بنگلورو (پی ٹی آئی) کرناٹک کے وزیرصحت دنیش گنڈوراؤ نے کہا ہے کہ دیگرریاستوں میں تیارکردہ 9 انجکشنس حکومت کرناٹک کی لیباریٹریز میں اسٹرلیٹی ٹسٹ میں ناکام ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں نشہ آور ممنوعہ انجکشن کی فروخت۔ مہدی پٹنم کے ہاسپٹل سے5 افراد گرفتار

انہوں نے مرکزی وزیرصحت جے پی نڈا کو بھیجے گئے مکتوب میں کہا کہ وہ اپنے محکمہ کے عہدیداروں کو ہدایت دے چکے ہیں کہ کرناٹک میں یہ انجکشن فروخت نہ ہوں۔

انہوں نے مرکزی وزیرصحت سے گزارش کی کہ سارے ملک میں مارکٹس سے یہ انجکشن ہٹالیے جائیں۔