شمالی بھارت
کونڈاگاؤں سڑک حادثہ میں دو ہلاک، طلباء سمیت 19 زخمی
یہ سب مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران چکھل پوتی نیو بس اسٹینڈ کے سامنے بس نے ٹرک کو ٹکر مار دی۔
کونڈاگاؤں: چھتیس گڑھ کے کونڈاگاؤں ضلع میں پیر کو اسکولی بچوں سے بھری بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں ڈرائیور اور ایک ٹیچر کی موت ہوگئی جبکہ اسکول کے طلباء سمیت 19 دیگر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے وقت بس میں 53 سے زائد افراد سوار تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع موہلا مان پور کے ایک اسکول کے بچے تعلیمی سفر کے لیے بستر آئے ہوئے تھے۔
یہ سب مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران چکھل پوتی نیو بس اسٹینڈ کے سامنے بس نے ٹرک کو ٹکر مار دی۔
اس حادثے میں ڈرائیور اور ایک ٹیچر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ 19 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔