حیدرآباد

کوریا کے دورہ کا مثبت انداز میں آغاز:چیف منسٹر تلنگانہ

چیف منسٹر نے اپنے دن کا آغاز کوریا کے سب سے بڑے صنعتی گروپ میں سے ایک کارپس ایل ایس سے کیا جوپہلے ایل جی گروپ کا حصہ تھا۔اس گروپ کے ذمہ داروں کے ساتھ وسیع ترتبادلہ خیال کیاگیا

حیدرآباد: سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے اپنے امریکہ کے کامیاب دورہ کے اختتام کے بعد وزیراعلی ریونت ریڈی نے کوریا کے دورہ کاآغازکیا۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم ریونت ریڈی نے اس خصوص میں ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہو رہی ہے کہ کوریا کے دورہ کا آغاز بہت مثبت انداز میں ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی

 انہوں نے اپنے دن کا آغاز کوریا کے سب سے بڑے صنعتی گروپ میں سے ایک کارپس ایل ایس سے کیا جوپہلے ایل جی گروپ کا حصہ تھا۔اس گروپ کے ذمہ داروں کے ساتھ وسیع ترتبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلی نے کہا کہ ان کی ٹیم بشمول ان کے وزرا اور عہدیداروں نے ایل ایس گروپ کے چیئرمین کو جا ایون اور ان کی سینئر ٹیم سے ملاقات کی۔

 اس بات چیت میں وسیع مفادات بشمول تلنگانہ میں الکٹرک کیبلس، گیس اور بیٹریوں کی تیاری کیلئے سرمایہ کاری کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلی نے کہا کہ ان کی دعوت پر ایل ایس ٹیم جلد ہی ریاست کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ کافی مثبت ہیں کہ آنے والے دنوں میں بطور سرمایہ کار تلنگانہ میں ان کا استقبال کیاجائے گا۔