تلنگانہ

کے ٹی آر انتخابی ریالی کے دوران ایک بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئے  (ویڈیو وائرل)

اوپن ٹاپ گاڑی کی ریلنگ جس پر کے ٹی آر اور ان کے پارٹی کارکن سفر کررہے تھے کہ ڈرائیور نے اچانک بریک لگادی جس کے نتیجہ میں گاڑی کی اوپر کی ریلنگ ٹوٹ گئی جس کے نتیجہ میں کے ٹی آر پارٹی کے رکن اچانک نیچے گر گئے۔ اوپن ٹاپ گاڑی کی ریلنگ جس پر کے ٹی آر اور ان کے پارٹی کارکن سفر کررہے تھے کہ ڈرائیور نے اچانک بریک لگادی جس کے نتیجہ میں گاڑی کی اوپر کی ریلنگ ٹوٹ گئی جس کے نتیجہ میں کے ٹی آر پارٹی کے رکن اچانک نیچے گر گئے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے تارک راماراؤ جمعرات کو نظام آباد ضلع آرمور میں پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ایک بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئے۔ یہ واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
نظام آباد میں وزیر صحت دامودرراج نرسمہا نے پی ایچ سی، ایم سی ایچ، کریٹیکل کیئر یونٹس کا افتتاح کیا
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف

اوپن ٹاپ گاڑی کی ریلنگ جس پر کے ٹی آر اور ان کے پارٹی کارکن سفر کررہے تھے کہ ڈرائیور نے اچانک بریک لگادی جس کے نتیجہ میں گاڑی کی اوپر کی ریلنگ ٹوٹ گئی کے ٹی اور پارٹی قائدین نے توازن کھودیا اور گاڑی پر ہی گر گئے۔

بی آر ایس پارٹی کی معلومات کے مطابق تمام قائدین اس حادثہ میں محفوظ ہیں۔ پارٹی نے یہ بھی کہاکہ وہ اس حادثہ کے بعد قائدین نے کوڑنگل میں روڈ شو بھی کیا۔ واضح رہے کہ کے ٹی آر نے آج سرسلہ اسمبلی حلقہ کیلئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔