دہلی

دہلی کے اولڈ ایج ہوم میں آتشزدگی، 2افراد ہلاک

آتشزدگی کی وجہ2 افراد ہلاک اور 13 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ جنوبی دہلی کے گریٹر کیلاش 2-کے ایک اولڈیج ہوم سنٹر میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ اموات ہوئی ہیں۔

نئی دہلی: آتشزدگی کی وجہ2 افراد ہلاک اور 13 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ جنوبی دہلی کے گریٹر کیلاش 2-کے ایک اولڈیج ہوم سنٹر میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت
اسرائیلی سفارت خانہ دھماکہ کیس پولیس کو اہم ثبوت دستیاب
پارلیمنٹ دراندازی کے ملزمین کو انڈیا گیٹ لے جایا گیا
پارلیمنٹ سیکوریٹی چُوک کیس، للت جھا کی تحویل میں توسیع

محکمہ آتش فرو کو آج صبح ایک کال وصول ہوا جس کے ساتھ ہی محکمہ آتش فرو کی جانب سے 4فائر انجنس کو روانہ کردیا گیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ بلڈنگ کی دوسری اور تیسری منزل پر آگ لگ گئی جہاں پر ایک اولڈایج کیئر سنٹر قائم ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ2افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہم نے 6 افراد کو بچانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ محکمہ آتش فرو کے عہدیدار نے بتایا مقامی پولیس کی ٹیمیں بھی مقام پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے میں آتش فرو کے ارکان کے ساتھ اشتراک و تعاون کیا۔پولیس نے کہا کہ زخمی تقریبا 13 افراد کو قریب کے دواخانہ سے رجوع کیا گیا ہے۔

بچاؤ اقدامات جاری ہیں۔ یہ بات محکمہ آتش فرو کے ذرائع نے بتائی اور کہا کہ آگ پر قابو پایاجارہاہے۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ 8افراد جوکہ پھنس گئے تھے ان میں 2 ہلاک ہوگئے جبکہ6افراد کو بچالیا گیا ہے۔ آج صبح تقریبا 5:15منٹ پر بھڑک اٹھی آگ کی وجوہات کا فوری طورپر علم نہیں ہوسکا جبکہ شارٹ سرکٹ کا شبہ کیا جارہا ہے۔

دہلی کے گریٹر کیلاش 2-میں قائم اولڈایج ہوم میں آگ لگنے کی وجہ 2سینئر شہریوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے آج بتایا کہ وہ اس سلسلہ میں تحقیقات کرے گی اور آگ سے متعلق سنٹر کے نو آبجکشن سرٹیفیکٹ (این او سی) کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

دوخواتین ہلاک ہوگئی جبکہ 17 دوسروں کو بچالیا گیا ہے۔ چندن چودھری ڈپٹی کمشنر پولیس(ڈی سی پی) نے بتایا کہ مذکورہ سرٹیفیکٹ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔مہلوکین کی شناخت کنچن اروڑا (86)اور کمل (92) کی حیثیت سے کی گئی۔ محکمہ آتش فرو کے عہدیداروں نے86سالہ اوتار کور کے علاوہ سریفہ (59)،الیزیبتھ (69)، نیان سہا(89) کے علاوہ 13 دوسری خواتین کو بچالیا۔