بی ایس پی کے مزید 50 امیدواروں کی فہرست جلد جاری کی جائے گی : پراوین کمار
پراوین کمارنے کہا ہے کہ ان کی پارٹی 119حلقوں سے مقابلہ کررہی ہے۔پہلے ہی 20امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔مزید 50امیدواروں کی فہرست جلد جاری کردی جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی ایس پی کے کوارڈی نیٹر آرایس پراوین کمارنے کہا ہے کہ ان کی پارٹی 119حلقوں سے مقابلہ کررہی ہے۔پہلے ہی 20امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔مزید 50امیدواروں کی فہرست جلد جاری کردی جائے گی۔
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ایتھنائل فیکٹری کے نام پر حکومت غریبوں کی اراضیات پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے جگتیال ضلع کے مٹ پلی میں کل شب منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو، وزیر صحت ہریش راو اور وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر کے کویتا اپنے فارم ہوز میں ایتھنائل فیکٹری کا قیام عمل میں لائیں۔
انہوں نے کہاکہ وہ غریبوں کی اراضیات کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے وعدہ کیا کہ بند شوگر فیکٹری کودوبارہ کھولاجائے گا۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بی سی نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع نہیں دیئے جارہے ہیں۔
ان کی اراضیات چھینی جارہی ہیں۔ان کی ترقی کے لئے بجٹ بھی جاری نہیں کیاجارہا ہے۔حکومت نے کسانوں کونقصان پہنچایا۔انہوں نے ریاست میں بہوجن حکمرانی کی ضرورت کواجاگرکیا۔