دہلی
منیش سسوڈیہ کی عدالتی تحویل میں مزید توسیع
دہلی کی ایک عدالت نے پیر کے دن سابق ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سسوڈیہ کی عدالتی تحویل 17 اپریل تک بڑھادی۔

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے پیر کے دن سابق ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سسوڈیہ کی عدالتی تحویل 17 اپریل تک بڑھادی۔
سی بی آئی جج ایم کے ناگپال نے حکم دیا کہ عام آدمی پارٹی قائد کو 17 اپریل کو حاضر ِ عدالت کیا جائے۔
مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے سسوڈیہ کی تحویل میں توسیع چاہی کیونکہ اس کے بقول آبکاری پالیسی کیس کی تحقیقات فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوگئی ہیں۔
31 مارچ کو عدالت نے سابق ڈپٹی چیف منسٹر کی درخواست ِ ضمانت خارج کردی تھی۔