جموں و کشمیر

منوج سنہا کا مکر سنکرانتی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد

یہ تہوار ہندوستان، نیپال اور بنگلہ دیش کے بیشتر علاقوں میں متفرق ثقافتی شکلوں میں منایا جاتا ہے۔

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مکر سنکرانتی کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
کشمیر اسمبلی میں 5 ارکان کی نامزدگی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار
پرجاوانی پروگرام کی تاریخ تبدیل
کشمیر میں دہشت گردوں کو کچل دینے سیکوریٹی فورسس کو مکمل آزادی: منوج سنہا
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید

انہوں نے دعا کی کہ یہ مبارک تہوار ہر ایک کی زندگی میں نئی توانائی، جوش، خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت کی نوید لے کر آئے۔

بتادیں کہ مکر سنکرانتی ہند مت کا ایک تہوار ہے جو ہمیشہ جنوری کی 14 یا 15 تاریخ کو منایا جاتا ہے۔

یہ تہوار ہندوستان، نیپال اور بنگلہ دیش کے بیشتر علاقوں میں متفرق ثقافتی شکلوں میں منایا جاتا ہے۔

منوج سنہا نے منگل کے روز اس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں مکر سنکرانتی کے پرمسرت موقع پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔

انہوں نے دعا کی کہ یہ مبارک تہوار ہر ایک کی زندگی میں نئی توانائی، جوش، خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت فراہم کرے۔