تلنگانہ

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں خاتون اوراس کاتین سالہ بیٹا ہلاک

حادثہ اتنا شدید تھا کہ پوانی نامی خاتون اور اس کا تین سالہ بیٹاجس کی شناخت کنہیا کے طورپر کی گئی ہے، موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ شوہر جگن اوربیٹی ستویکا زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں خاتون اوراس کاتین سالہ بیٹا ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
بھونگیر میں بی آر ایس دفتر پر حملہ
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
تحریک آزادی ہند کے رہنماؤں سے طلباء کو واقف کروانا وقت کا تقاضہ، چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں جشن آزادی تقریب
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
محبوب نگر میں یومِ آزادی تقریب، اردو آفیسر ڈاکٹر منیب آفاق کو ایوارڈ

یہ حادثہ ہفتہ کی صبح بھونگیر بائی پاس کے قریب اُس وقت پیش آیا جب یادگیرگٹہ کی مندر سے واپسی کے دوران بائیک چلانے والے شوہر نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بائیک، ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ پوانی نامی خاتون اور اس کا تین سالہ بیٹاجس کی شناخت کنہیا کے طورپر کی گئی ہے، موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ شوہر جگن اوربیٹی ستویکا زخمی ہوگئے۔

ان تمام کا تعلق حیدرآباد کے چمپاپیٹ سے ہے۔