سوال:- مشہور ہندو مذہبی لیڈر رام دیو نے پتنجلی کے نام سے دواؤں کی ایک کمپنی شروع کی ہے ، اس میں دیسی دوائیں ، منجن ، ٹوتھ پیسٹ وغیرہ بنائے جاتے ہیں اور ہر دوا میں گائے کا پیشاب استعمال کیا جاتا ہے ، نیز یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے ؛ بلکہ یہ خود ان کا اعلان ہے ، ان دواؤں کا کیا حکم ہے ؟ (محمد دلشاد، چھته بازار)
جواب :- جانور خواہ حلال ہو ں یا حرام ، ان کا پیشاب حرام اور ناپاک ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب سے بچنے کا حکم دیا ہے کہ جو لوگ اس سے نہیں بچیں گے ان کو قبر میں عذاب دیا جائے گا :
استنزھوا من البول فإن عامۃ عذاب القبر منہ (سنن الدارقطنی ،باب نجاسۃ البول ،حدیث نمبر:۴۶۴)؛
اس لئے ان دواؤں کا خریدنا اور استعمال کرنا جائز نہیں ، ناپاک اور حرام اشیاء کے بطور دوا استعمال کرنے کی اسی وقت گنجائش ہے ، جب اس کا حلال متبادل موجود نہ ہو ، پتنجلی کی دوائیں اس نوعیت کی نہیں ہیں ۔