محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
انہوں نے بتایا کہ یہ ہاسٹل حکومتِ تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود کے زیر انتظام کام کرتا ہے، جس میں ہر سال 50 طلبہ کو مفت رہائش فراہم کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی، میس چارجز کے طور پر 2100 روپئے ماہانہ طلبہ کے بینک کھاتوں میں جمع کروائے جاتے ہیں۔
محبوب نگر: محکمہ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار جناب جی۔ شنکرا چاری نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ تعلیمی سال 2025-26 کے لیے اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز)، محبوب نگر میں داخلوں کے لیے 18 مخلوعہ نشستیں دستیاب ہیں۔ خواہشمند اقلیتی طلبہ سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، جن کی آخری تاریخ 16 جولائی مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ہاسٹل حکومتِ تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود کے زیر انتظام کام کرتا ہے، جس میں ہر سال 50 طلبہ کو مفت رہائش فراہم کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی، میس چارجز کے طور پر 2100 روپئے ماہانہ طلبہ کے بینک کھاتوں میں جمع کروائے جاتے ہیں۔
اب تک 32 طلبہ نے اس سہولت سے استفادہ کیا ہے، جبکہ مزید 18 نشستیں مخلوعہ ہیں۔ جی۔ شنکرا چاری نے eligible اقلیتی طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آکر اس سرکاری سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی تعلیم کو جاری رکھیں۔
اہلیت:
داخلے کے لیے انٹرمیڈیٹ، ڈگری، انجینئرنگ یا کسی بھی پروفیشنل کورس میں تعلیم حاصل کرنے والے اقلیتی طلبہ اہل ہیں۔ درخواست گزار کے والدین/سرپرست کی سالانہ آمدنی 1.50 لاکھ روپئے سے کم ہونی چاہیے۔
درکار دستاویزات:
- سفید راشن کارڈ یا انکم سرٹیفکیٹ
- آدھار کارڈ
- ٹی سی (ٹرانسفر سرٹیفکیٹ)
- بونافائیڈ سرٹیفکیٹ
- دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز
درخواستیں ضلعی عہدیدار برائے اقلیتی بہبود، محبوب نگر کے دفتر میں جمع کروائی جائیں:
روم نمبر: 205، سکنڈ فلور، IDOC بلڈنگ (کلکٹریٹ کمپلیکس)
رابطہ کے لیے فون نمبرات:
📞 79933 57089، 90525 22696
جاری کردہ:
جی۔ شنکرا چاری
ضلعی عہدیدار برائے اقلیتی بہبود، محبوب نگر