حیدرآباد
مہدی پٹنم میں پولیس کی اہم کارروائی، کئی شہریوں کو ملی راحت
حیدرآباد میں مہدی پٹنم پولیس نے گمشدہ اور چوری شدہ 40 موبائل فون برآمد کرتے ہوئے انہیں ان کے اصل مالکان کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق، برآمد کیے گئے موبائل فونز کی مالیت تقریباً 8 لاکھ روپے ہے۔
حیدرآباد میں مہدی پٹنم پولیس نے گمشدہ اور چوری شدہ 40 موبائل فون برآمد کرتے ہوئے انہیں ان کے اصل مالکان کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق، برآمد کیے گئے موبائل فونز کی مالیت تقریباً 8 لاکھ روپے ہے۔
متاثرین کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد پولیس نے سینٹرل ایکوپمنٹ آئیڈینٹیٹی رجسٹر، یعنی سی ای آئی آر پورٹل سمیت جدید تکنیکی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے موبائل فونز کا سراغ لگایا اور انہیں برآمد کیا۔
اس کارروائی کے بعد مہدی پٹنم پولیس نے عوامی املاک کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر مہدی پٹنم پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر ایس ملیش نے کہا کہ پولیس شہریوں کی شکایات کے ازالے اور گمشدہ موبائل فونز کی بازیابی کے لیے مسلسل اقدامات کررہی ہے۔