حیدرآباد

ایم ایل سی الیکشن، بی آر ایس کے 3امیدواروں کا پرچہ نامزدگی داخل

ایم ایل اے کوٹہ کے تحت کونسل کی 3نشستوں کے انتخابات شیڈول کے مطابق23 مارچ کو منعقد ہوں گے۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 13 مارچ تک پرچہ نامزدگیاں داخل کی جاسکتی ہیں۔

حیدرآباد: حکمراں جماعت بی آر ایس کے تین امیدواروں نے جمعرات کے روز قانون ساز کونسل کے انتخابات (ایم ایل اے کوٹہ کے تحت) میں پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ اسمبلی کے سامنے موجود یادگار شہیدان تلنگانہ پر ریاست کے شہیدوں کو خراج پیش کرنے کے بعد ڈی سرینواس، کے نوین کمار اور چلہ وینکٹ رام ریڈی نے پرچہ نامزدگی کے مختلف سیٹس داخل کئے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس ٹکٹ کے خواہشمندوں کا گاندھی بھون میں ہجوم۔ایک حلقہ سے کئی دعویدار
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
تلنگانہ میں محض 2 فیصد ووٹ شیئر کے فرق سے کامیابی کا فیصلہ

پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کے وقت ریاستی وزراء ٹی ہریش راؤ، نرنجن ریڈی، ملا ریڈی، ٹی سرینواس ریڈی، جگدیش ریڈی، ایم ایل سی پی راجیشور راؤ اور بی آر ایس کے چندارکان اسمبلی وکونسل موجود تھے۔

نوین کمار دوسری بار میعاد کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کئے جبکہ مابقی دو امیدواروں نے پہلی بار کونسل کیلئے نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ شاعر اور گلوکار یشا پتی سرینواس، سردست چیف منسٹر آفس میں او ایس ڈی (آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ وینکٹ رام ریڈی، سابق رکن اسمبلی عالم پور تھے۔

ایم ایل اے کوٹہ کے تحت کونسل کی 3نشستوں کے انتخابات شیڈول کے مطابق23 مارچ کو منعقد ہوں گے۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 13 مارچ تک پرچہ نامزدگیاں داخل کی جاسکتی ہیں۔14مارچ کو پرچہ نامزدگیوں کی تنقیح ہوگی جبکہ پرچہ نامزدگیوں کو واپس لینے کی آخری تاریخ16 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

119 رکنی اسمبلی میں بی آر ایس کے100 سے زائد ارکان ہیں۔ ایسے میں بی آر ایس کے تینوں امیدواروں کی  کامیابی یقینی بتائی جارہی ہے۔ قانون ساز کونسل کیلئے گورنر کوٹہ کے تحت دوامیدواروں کی نامزدگی کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اندرون ایک یوم پارٹی امیدواروں کے نام کا اعلان کریں گے۔

a3w
a3w