ماں کا نام کہیں صفیہ بی تو کہیں صفیہ انصاری، دستاویزات میں ترمیم کیسے کریں؟
آپ کے ڈاکیومنٹس جیسے برتھ سرٹیفکیٹ، ہائی اسکول اور ہائر سکینڈری سرٹیفکیٹ میں آپ کی والدہ کا نام صفیہ انصاری درج ہے۔ اگر آپ اپنے دستاویزات میں ترمیم کروانے کی کوشش کریں گے تو آپ کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سوال: میری والدہ کے دستاویزات جیسے آدھار کارڈ، پیان کارڈ، بینک پاس بک اور پاسپورٹ میں ان کا نام صفیہ بی ہے جبکہ میرے صداقت نامہ پیدائش، ہائی اسکول اور ہائر سکینڈری اسکول سرٹیفکیٹ میں میری والدہ کا نام صفیہ انصاری ہے تو کیا مجھے اپنے صداقت نامہ پیدائش، ہائی اسکول اور ہائر سکینڈری سرٹیفکیٹس میں والدہ کا نام تبدیل کروانے کی ضرورت پڑے گی یا نہیں۔ اس سلسلہ میں مجھے مشورہ دیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔
جواب:آپ کے ڈاکیومنٹس جیسے برتھ سرٹیفکیٹ، ہائی اسکول اور ہائر سکینڈری سرٹیفکیٹ میں آپ کی والدہ کا نام صفیہ انصاری درج ہے۔ اگر آپ اپنے دستاویزات میں ترمیم کروانے کی کوشش کریں گے تو آپ کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس سلسلہ میں طریقہ کار بھی کافی طویل ہوگا اور اس میں قانونی پیچیدگیاں بھی پیش آسکتی ہیں جہاں تک آپ کی والدہ کے دستاویزات کا تعلق ہے۔ وہ آدھار کارڈ، پیان کارڈ اور بینک پاس بک ہے۔ آپ اپنی والدہ کے دستاویزات میں ترمیم کرواتے ہوئے نام صفیہ انصاری کرواسکتے ہیں۔ یہ آپ کے لئے بہت آسان رہے گا کیونکہ آدھار کارڈ میں ترمیم آسانی سے ہو سکتی ہے۔
پیان کارڈ میں بھی ترمیم آسان ہے۔ بینک پاس بک میں بھی آپ نام تبدیل کروا سکتے ہیں لہٰذا آپ اپنے دستاویزات میں ترمیم کروانے کے بجائے اپنی والدہ کے دستاویزات میں نام درست کروانے کی کوشش کریں تو آپ کو زیادہ مشکلات پیش نہیں آئیں گی تاہم یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ کس مقصد کے لئے ترمیم کروانا چاہتے ہیں۔
کیا آپ کی یہ ترمیم اور نام کی تبدیلی کا تعلق ایس آئی آر سے تو نہیں ہے۔ اگر اس کا تعلق ایس آئی آر سے ہے۔ اگر کوئی لاجیکل ڈسکریپینسی یا تضاد آیا ہے۔ آپ کو کوئی نوٹس موصول ہوئی ہے تو آپ ترمیم کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔
اگر آپ کو ایس آئی آر کے تعلق سے کوئی تکلیف کا سامنا نہیں ہے تو ایسے حالات میں یہ پیچیدہ عمل کو اپنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جہاں تک دستاویزات میں ترمیم کی بات ہے تو آپ والدہ کے دستاویزات میں ترمیم آسانی سے کروا سکتے ہیں۔