قومی

نیٹ پیپر لیک کیس‘ شبھم کھیرنار 6جون تک عدالتی تحویل میں

دہلی کی ایک عدالت نے اتوار کے دن نیٹ پیپر لیک کیس میں ملزم شبھم کھیرنار کو 6جون تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) دہلی کی ایک عدالت نے اتوار کے دن نیٹ پیپر لیک کیس میں ملزم شبھم کھیرنار کو 6جون تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

قبل ازیں 14مئی کو عدالت نے کھیرتار اور دیگر 4ملزمین کو بی سی آئی کی 7 روزہ تحویل میں دیا تھا۔

20مئی کو اس کی زیرحراست تفتیش 5 دن بڑھائی گئی تھی۔ سی بی آئی اس کیس میں تاحال 10 افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔