شمالی بھارت

آتشزدگی سے 9 گھر جل کر خاکستر، 21 کنبے بے گھر

ہماچل میں ضلع شملہ کے جبل کوٹکھائی اسمبلی حلقہ کی ٹکر تحصیل کے تحت داروتی گاؤں کے نو مکان اتوار کے روز آتشزدگی جل کر خاکستر ہوگئے، جس میں 21 خاندانوں کے لوگ بے گھر ہوگئے۔

شملہ: ہماچل میں ضلع شملہ کے جبل کوٹکھائی اسمبلی حلقہ کی ٹکر تحصیل کے تحت داروتی گاؤں کے نو مکان اتوار کے روز آتشزدگی جل کر خاکستر ہوگئے، جس میں 21 خاندانوں کے لوگ بے گھر ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
ایم بی بی ایس طالبہ عرشیہ انجم کی مشتبہ موت: تلنگانہ اقلیتی کمیشن کی جانب سے تازہ نوٹسوں کی اجرائی
عامرخان کا ہماچل پردیش ریلیف فنڈ میں 25لاکھ روپئے کا عطیہ
وائرل بخار کا تیز پھیلاؤ

اتوار کی دوپہر آتشزدگی کے بعد وزیر تعلیم روہت ٹھاکر اور شملہ کے ڈپٹی کمشنر آدتیہ نیگی نے بھی موقع پر پہنچ کر متاثرہ لوگوں کے تئيں ہمدردی کا اظہار کیا۔

آگ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات تقریبا 0030 بجے لگی تھی اور اسے مکمل طور پر بجھانے میں سات سے آٹھ گھنٹے لگے۔

گاؤں والوں نے بھی اپنی سطح پر آگ بجھانے کی کوشش کی۔ فائر ڈپارٹمنٹ اور پولس کو بھی اطلاع دی گئی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ کو دوسرے گھروں تک پہنچنے سے روک دیا۔

ان نو گھروں میں کل 21 خاندان آباد تھے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ کچھ ہی دیر میں تمام گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ دو کروڑ مالیت کے اثاثے راکھ ہو گئے ہيں۔

متاثرہ خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے کی فوری امداد فراہم کی گئی ہے۔

ایس ڈی ایم روہرو سنی شرما نے بتایا کہ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچی ہوئی ہیں اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

محکمہ محصولات نقصان کا اندازہ لگائے گا اور رپورٹ تیار کرے گا۔

پہاڑیوں میں زیادہ تر مکانات زلزلہ مزاحم ڈھانچے کاٹھ کنی سے بنے ہوئے ہیں، لیکن دیودار کی لکڑی کی آرائشیں انتہائی آتش گیر ہیں، اور اس میں آسانی سے آگ پکڑتی ہے۔

a3w
a3w