حیدرآباد

پارٹی کی فہرست میں میرانام رہے گا : راجہ سنگھ

بی جے پی رکن اسمبلی گوشہ محل ٹی راجہ سنگھ نے توقع ظاہر کی ہے کہ بی جے پی کی جانب سے عنقریب جاری کی جانے والی فہرست میں انکا بھی نام شامل رہے گا۔

حیدرآباد: بی جے پی رکن اسمبلی گوشہ محل ٹی راجہ سنگھ نے توقع ظاہر کی ہے کہ بی جے پی کی جانب سے عنقریب جاری کی جانے والی فہرست میں انکا بھی نام شامل رہے گا۔

متعلقہ خبریں
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
انتخابی وعدوں پر عدم عمل آوری پر کانگریس کو بی جے پی کا انتباہ
راجہ سنگھ کی شکست ممکن ہے اگر مسلم ووٹ تقسیم نہ ہوں
14ماہ بعد راجہ سنگھ پارٹی دفتر میں قدم رکھا

اگر امیدواروں کی فہرست میں ان کانام نہیں رہتا ہے تو وہ انتخابی سیاست سے دور رہیں گے۔

انہوں نے واضخ کیا کہ بی جے پی قیادت حلقہ اسمبلی گوشہ محل سے جس شخص کو بھی امیدوار بنائے گی وہ اُس کا خلوص دل کے ساتھ تعاون کریں گے۔

انہوں نے قیاس آرائی کی کہ اسمبلی معلق رہے گی اور بی آر ایس دوسری جماعتوں کی مدد کے بغیر حکومت نہیں بناسکے گی۔ حکومت بنانے کیلئے کے سی آر کو کسی بڑی جماعت سے مدد کی ضرورت رہے گی۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت ان کی معطلی کو ختم کردے گی۔ مجھے بی جے پی کے قومی اور ریاستی قائدین کی تائید و حمایت حاصل ہے۔

اگر معطلی برخواست نہیں کی گئی تو بھی وہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ میں ہندو دھرم کے تحفظ کیلئے کام کرتا رہوں گا۔