آندھراپردیش

کرنول میں زلزلے کے جھٹکے، کئی مکانات کو نقصان

کئی افراد نے کھلے آسمان کے نیچے کئی گھنٹے گذارے اور کئی افراد کو فون کے ذریعہ اپنے رشتہ داروں کی خیریت معلوم کرتے ہوئے دیکھاگیا۔ان جھٹکوں سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ گاوں کے 12مکانات کو نقصان پہنچا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں آئے زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجہ میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔اطلاعات کے مطابق یہ جھٹکے ضلع کے رتناگاوں میں کل شب اچانک محسوس کئے گئے جس کے ساتھ ہی لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے مکانا ت سے اپنی جان بچانے کیلئے نکل پڑے۔

متعلقہ خبریں
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
اے پی میں ذات پرمبنی جامع مردم شماری کا آغاز

کئی افراد نے کھلے آسمان کے نیچے کئی گھنٹے گذارے اور کئی افراد کو فون کے ذریعہ اپنے رشتہ داروں کی خیریت معلوم کرتے ہوئے دیکھاگیا۔ان جھٹکوں سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ گاوں کے 12مکانات کو نقصان پہنچا۔

بیشتر مقامات پر سمنٹ روڈ بھی متاثر ہوئیں۔کئی مکانات کی دیواروں میں دراڑیں بھی پڑگئیں۔مقامی افراد نے کہاکہ انہوں نے زوردارآوازیں بھی سنیں۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی مقامی وائی ایس آرکانگریس کی رکن اسمبلی سری دیوی،سینئر عہدیداروں کے ساتھ وہاں پہنچ گئیں۔

 جنہوں نے مقامی افراد سے ملاقات کرتے ہوئے نقصانات کی تفصیلات معلوم کیں اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی عوام سے خواہش کی۔حکام، ان جھٹکوں سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ جھٹکے کس طرح آئے یہ ہنوز واضح نہیں ہوسکا۔ریکٹر اسکیل پر اس کی پیمائش کا ہنوز اعلان نہیں کیاگیا۔