آندھراپردیش
ٹرینڈنگ

چتور کے کھیت میں ہاتھی نے جوڑے کو ہلاک کردیا

چتور کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) چیتنیہ کمار ریڈی نے کہا کہ ”ہاتھی نے پہلے ایک شخص پر حملہ کردیا جو اس کے ساتھ سیلفی لے رہا تھا اور بعد میں جوڑے کو ہلاک کردیا۔

چتور(اے پی): ضلع چتور کے ایک گاؤں میں ایک ہاتھی نے چہارشنبہ کی صبح تباہی مچادی اور زرعی کھیت میں کام میں مصروف ایک جوڑے کو ہلاک کردیا۔ اس وقعہ میں زخمی ہونے کے باوجود ایک شخص نے تصاویر کو اپنے سل فون میں قید کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار

 چتور کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) چیتنیہ کمار ریڈی نے کہا کہ ”ہاتھی نے پہلے ایک شخص پر حملہ کردیا جو اس کے ساتھ سیلفی لے رہا تھا اور بعد میں جوڑے کو ہلاک کردیا۔

اس دوران زد میں آنے سے ایک گائے بھی ہلاک ہوگئی۔ چتور ٹاؤن سے صرف 15کیلو میٹر کی مسافت پر واقع190 رام پور گاؤں (منڈل گوڈی بالا میں آج صبح7:30 بجے پیش آیا، ڈی ایف او نے مزید بتایا کہ ٹاملناڈو میں جھنڈے ایک ہاتھی بچھڑ گیا اور وہ گاؤں بھر میں گھومنے لگا۔

 ہاتھیوں کے حملہ کے خلاف مقامی افراد نے چینائی ہائی وے پر احتجاج منظم کیا۔عہدیداروں نے احتجاجیوں کو منانے کی کوشش کی۔ اس دوران حکام نے دو مہلوکین کے لواحقین کو فی کس5،5لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔