کھیل

بی ایم ڈبلیو کی نئی موٹر سائیکل جی 310 آر آر

جرمن کمپنی بی ایم ڈبلیو موٹرارڈ نے آج ہندوستانی بازار میں ملک میں تیار نئی اسپورٹس موٹرسائیکل جی 310 آر آر لانچ کرنے کا اعلان کیا، جی کی قیمت 2.85 لاکھ روپے اور 2.99 لاکھ روپے ہے۔

نئی دہلی: جرمن کمپنی بی ایم ڈبلیو موٹرارڈ نے آج ہندوستانی بازار میں ملک میں تیار نئی اسپورٹس موٹرسائیکل جی 310 آر آر لانچ کرنے کا اعلان کیا، جی کی قیمت 2.85 لاکھ روپے اور 2.99 لاکھ روپے ہے۔

کمپنی نے ایک بالکل نئی موٹرسائیکل لانچ کی ہے جسے بی ایم ڈبلیو جی 310 آر آر کے ساتھ ساتھ جی 310 آر اور جی 310 جی ایس کی پروڈکشن بھی ہوسور میں ٹی وی ایس موٹر کمپنی کی جانب سے کی جارہی ہے۔ نئی موٹرسائیکل کمپنی کے ڈیلروں تک پہنچ چکی ہے۔

اس نئی موٹرسائیکل کو لانچ کرتے ہوئے، بی ایم ڈبلیو گروپ انڈیا کے صدر وکرم پاوا نے کہا کہ ان کا گروپ 500 سی سی سے کم زمرے میں اسپورٹ موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر اس زمرے میں آیا ہے۔ اس میں روڈ سیسنگ بائیک کی تمام خصوصیات ہیں۔

نئی موٹرسائیکل 313 سی سی الیکٹرانک فیولڈ انجیکشن واٹر کولڈ سنگل سلنڈر انجن ہے۔ صرف 2.9 سیکنڈ میں یہ موٹر سائیکل 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس میں چھ اسپیڈ گیئر باکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال اس موٹر سائیکل کے دو ماڈلز پیش کیے جا رہے ہیں جن میں جی 310 آر آر کی ایکس شو روم قیمت 2.85 لاکھ روپے اور جی 310 اسٹائل اسپورٹ کی قیمت 2.99 لاکھ روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایم ڈبلیو انڈیا فائننشیل سروسز اس کے لئے فائننس کریگی جس میں کم از کم ڈاؤن پیمنٹ اور ماہانہ کم از کم قسط 3999 روپے ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ انشورنس اور ایسوسیریز کے لیے فنانسنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ان موٹرسائیکلوں کو تین سال کی لامحدود وارنٹی ملے گی جسے چار یا پانچ سال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔