حیدرآباد

ایگزٹ پولس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، فتح ہماری ہے: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہاکہ ہم نے ماضی میں بھی اس طرح کے ایگزٹ پول دیکھے ہیں۔ ہمارے لئے یہ ثابت کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے کہ ایگزٹ پول غلط ہیں۔ 3 دسمبر کو ہم 70 سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر اور ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے واضح کیا کہ ایگزٹ پول سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ایک بار پھر اقتدار بی آر ایس پارٹی کا ہی ہے۔ کے ٹی آر تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی پولنگ ختم ہونے کے بعد تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
کامیابی اور شکست بی آر ایس کے لئے نئی بات نہیں: کے سی آر
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو

انہوں نے کہاکہ ہم نے ماضی میں بھی اس طرح کے ایگزٹ پول دیکھے ہیں۔ ہمارے لئے یہ ثابت کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے کہ ایگزٹ پول غلط ہیں۔ 3 دسمبر کو ہم 70 سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایگزٹ پول سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ چند میڈیا ادارے سروے کرتے ہیں اور چند نہیں کرتے۔ اس طرح صرف چند لوگوں کی رائے حاصل کرکے ایگزٹ پول میں کسی کو کامیاب بتانا اور کسی کو ناکام بتانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ماضی میں ایگزٹ پولس غلط ثابت ہوئے ہیں۔ گذشتہ انتخابات میں 5 میڈیا اداروں نے سروے کئے تھے جن میں سے صرف ایک کی بات سچ ثابت ہوئی تھی۔

کے ٹی آر نے سوال اٹھایا کہ ایگزٹ پول صرف اس وقت ہی کیوں جاری کئے جارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ایگزٹ پول کس منطق کے ساتھ دیئے جا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ بہت مضحکہ خیز لگتا ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ اگر 3 دسمبر کو یہ ایگزٹ پول غلط ثابت ہوتے ہیں تو کیا آپ غلط کام کے لئے تلنگانہ عوام سے معافی مانگیں گے؟ انہوں نے ایگزٹ پول شائع کرنے والے میڈیا ہاؤسز پر بھی سوال اٹھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو الجھن میں نہیں پڑنا چاہئے۔ ہم 100 فیصد اقتدار میں آئیں گے۔ میں اپنے ورکرس اور لیڈروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ 100 دنوں سے سخت محنت کی ہے۔ ہمیں 90 سے زیادہ نشستیں جیتنے کا یقین ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کے سی آر دوبارہ چیف منسٹر بنیں گے۔ قطعی پولنگ فیصد کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ پولنگ کے حتمی اعدادوشمار کا اعلان کل صبح کیا جائے گا۔