حیدرآباد

ترمیم شدہ وقف قانون سے کسی کو نقصان بھی نہیں ہوا:کشن ریڈی

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس معاملہ پر جو تبصرہ کیا وہ بالکل درست تھا اور ان کی باتیں حقیقت پر مبنی تھیں۔ کشن ریڈی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیاں جہاں زوروں پر ہیں، وہاں آنے والی نسلوں کے لئے کچھ اراضی محفوظ رکھی جانی چاہیے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر کشن ریڈی نے وقف قوانین سے متعلق تنقید پر ردعمل ظاہرکیا۔ انہوں نے کہا کہ پرانے وقف قوانین سے کسی بھی غریب خاندان کو انصاف نہیں ملا اور ترمیم شدہ قانون سے کسی کو نقصان بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کا مقصد یہی ہے کہ وقف جائیدادوں کا ایک روپیہ بھی ضائع نہ ہو۔

متعلقہ خبریں
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

انہوں نے تلنگانہ حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے کنچا گچی باؤلی میں جنگلات اور ماحولیاتی تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ حیدرآباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں حکومت ہی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہے،اس طرح کی نظیر ملک میں کہیں اور نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس معاملہ پر جو تبصرہ کیا وہ بالکل درست تھا اور ان کی باتیں حقیقت پر مبنی تھیں۔ کشن ریڈی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیاں جہاں زوروں پر ہیں، وہاں آنے والی نسلوں کے لئے کچھ اراضی محفوظ رکھی جانی چاہیے۔

مرکزی وزیر نے الزام لگایا کہ سابق بی آر ایس حکومت اور موجودہ کانگریس حکومت، دونوں ہی اراضیات کی فروخت، شراب کی فروخت اور قرضوں کے معاملہ میں ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں پہلے ہی ترقی ہو چکی ہے اور کئی عمارتیں دستیاب ہیں، اس لئے صرف اراضیات فروخت کرکے حکومت چلانے کی سوچ مناسب نہیں۔